مکرمی! آج کل برتھ سرٹیفکیٹ کا حصول غریب آدمی کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ یونین کونسلز میں جنم پرچی450 سے لیکر 1200/- اور1500/- روپے میں بنائی جاتی ہے۔کمپیوٹرائزڈ پرچی سے پہلے عام پرچی بنائی جاتی ہے اس اندراج کے باوجود کمپیوٹرائزڈ پرچی کیلئے یونین کونسلز کا عملہ رقم طلب کرتا ہے جوکہ غریب آدمی کے بس کی بات نہیں ہے۔ حکام سے گزارش ہے کہ پرچی کا حصول آسان بنایا جائے۔ (گل نواز خان کینال پارک گلبرگ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38