تجارت بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا:انڈونیشی ناظم الامور 

Jul 24, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے  کہا  کہ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا، دونوں ممالک کو باہمی تجارتی پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین راجہ حسن اختر اور میاں عتیق الرحمن بھی اجلاس میں موجود تھے۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے انڈونیشیا کی ٹیکنالوجی ،ترقی سے سیکھنے اور معاشی ترقی و کاروبار کرنے کی کم لاگت کی اہمیت پر ڈپلومیٹ سے اتفاق کیا۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ 39 ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت کریں، جو 9 سے 12 اکتوبر 2024 تک منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں