ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے آوٹ کلاس کر دیا۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل رائونڈ کے لیے کوالیفائی نا کر سکے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی۔فائنل راونڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا، کوالیفکیشن رائونڈ میں ایک موقع پر گلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہو گئی تھی تاہم گلفام جوزف ساتویں پوزیشن برقرار نا رکھ سکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024