بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرا کے ریاستی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی نے ساحلی ضلع رائے آباد اور مغربی ضلع ستارا سمیت متعدد نشیبی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3900 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع رائے آباد میں ابھی بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024