اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آنکھوں کی صحت سے متعلق ایک قرار داد منظور کی ہے، جس کا مقصد 2030 تک اضافی 1ارب 10کروڑ افراد کی آنکھوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔قرارداد میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی آبادی کے لئے آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں ضروری وسائل اور مدد کو متحرک کریں، تاکہ 2030 تک بینائی کی خرابی میں مبتلا کم از کم 1ارب10 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کرنے کی عالمی کوششوں میں مدد مل سکے جنہیں فی الحال آنکھوں کی صحت کے حوالے سے ضروری خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔قرارداد میں رکن ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے تمام مراحل میں معذور افراد بشمول بصارت کی خرابی والے افراد کو شامل کریں،اس کے علاوہ دیگر کے ساتھ مساوی بنیادوں پر حفظان صحت کی خدمات کے حصول میں معذور افراد خصوصا خواتین، لڑکیوں اور مشکلات سے دوچار لوگوں کو درپیش رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کو ختم کریں۔اس قرارداد میں رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ آنکھوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک مربوط اور مکمل حکومتی نقطہ نظر اپنائیں، دیگر ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور تعلیمی اداروں، تحقیقی مراکز ، سائنسی برادری ، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے ساتھ آنکھوں کی نگہداشت کی خدمات تک محفوظ اور سستی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے تعاون کو مضبوط بنائیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024