کشمیر الیکشن ڈے پر پیپلزپارٹی کے عہدیدارپو لنگ سٹیشن پر پہرہ دینگے:ارشاد اللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کینٹ کا اہم اجلاس پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر مبین خان کی رہائش گاہ راہوالی کینٹ گوجرانوالہ میں ہوا جس کی صدارت پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ نے کی اجلاس میں مشتاق احمد ، مبین خان ، فاروق ملک ، آغا عبدالمجید ، مرزا ابرار کاشف محمد رضوان و دیگر نے بھی شرکت کی ،ارشاد اللہ سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 جولائی کو ہونیوالے آزاد کشمیر الیکشن ڈے پر پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران و کارکنان ضلع گوجرانوالہ میں تمام پولنگ سٹیشن پر پہرہ دینگے حکومت نے اگر دھاندلی کی کوشش کی تو پھر ہر پولنگ سٹیشن پر دما دم مست قلندر ہوگا اور کشمیر الیکشن کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کی ہر وارڈ میں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار کھڑا کریگی اور پیپلزپارٹی کشمیر اور کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی ۔