سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی مختلف شعبہ جات میں داخلے شروع
کراچی( نیوزرپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے برائے فال 2021 شروع ہوگئے ہیں۔ یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انوائرنمنٹل سائنسز، آرٹفیشل انٹلیجنس، اکائونٹگ اینڈ فنانس، سافٹ ویئر انجنیئرنگ، میتھمٹکس، بینکنگ اینڈ فنانس، انگلش،اینٹرپرنیئورشپ، ڈولپمینٹ اورایجوکیشن میں بی ایس اور ایم ایس پروگرام میں ہورہے ہیں۔ جبکہ کمپیوٹر سائنسز، میڈیا سائنس اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز،آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈمیتھامیٹیکل سائنسز ، بزنس ایڈمینسٹریشن اور انوائرمینٹل سائنسز میں پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم اور دیگر دستاویزات سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جبکہ داخلہ سے متعلق معلومات کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس میں کام کے اوقات کارمیں (پیر تا جمع) ، صبح نو بجے سے پانچ بجے تک ایڈمشن ڈیسک پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ11 اگست ہے۔داخلہ کیلئے کمپیوٹرائیزڈامتحان13 سے 16 اگست کوایس ایم آئی یومیں منعقد کیا جائے گا جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست 27 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ کلاسز کا آغاز 13 ستمبرسے ہوگا۔