ہم سب ایک ہیں!
’’ہر لحظہ ہے مومن کا نئی آن نئی شان ،کردار میں گفتار میں اللہ کی برہان‘‘ شاعر مشرق،طبیب ملت،نباض فطرت، درویش صفت، قلند ر اعظم ،صاحب الہام،بلبل اسلام، ترجمان فرقا ن،عاشق کون و مکاں ﷺ حضرت علامہ ڈاکٹر محمداقبالؒ نے سوا سو سال قبل مسلمانوںمیں اپنے الہامی کلام کے ذریعے جرات و بہادری کی ایک ایسی روح پھونکی جس سے دین اسلام کے ماننے والوں میں احکامات الہیہ کی بالا دستی کیلئے مرمٹنے کاایک انمول جذبہ پیدا ہوااور ایک خدا ایک رسول اور ایک کتاب کی پیروی کرنے والوں نے قائد اعظم ؒ کی سربراہی میں مرد قلندر کے ابدی پیغام پر عمل کرکے برصغیر پاک وہند میں ایک علیحدہ اسلامی ریاست قائم کرلی جس کانام پاکستان رکھاگیا۔ برصغیر کے مسلمانوں کو اپنا علیحدہ تشخص کیاملا دشمنان اسلام انگاروں پر لوٹنے لگے پہلے دن سے ہی اس عظیم ملک کے حصے بخرے کرنے کے منصوبے تیار کئے جانے لگے ، بٹوارے کے نتیجہ میں علیحدہ ہونے والے نئے اسلامی ملک پاکستان کو انگریزوں اور ہندئوں نے ایک سازش کے تحت اس کو مسلم آبادی کے نقشے کے مطابق اس کے حصے میں آئے وسائل اورعلاقوں سے محروم رکھاریونیو پورا دیا نہ پوری فوج اور اسلحہ دیا بلکہ یہ خیال کیاگیاکہ یہ چھوٹا سا ٹکڑا بہت جلد اپنے مسائل سے لڑ کھڑ اکر زمین بوس ہوجائیگا اورہم دوبارہ اس پر قابض ہوجائیں گے لیکن ہندو بنیے اپنے لگائے گئے اس حساب کتاب میں یہ شاید بھول گئے کہ بھوکی ننگی افلاس زدہ قوم میں ہرقسم کی مشکلات برداشت کرنے کا وہ حوصلہ ہے جو کسی اور قوم میں نہیں ہے اس قوم کے دلوں میں اپنے دین اور اسلاف سے محبت کی وہ قندیل روشن ہے جوصرف خون سے روشن ہوتی ہے قربانی سے روشن ہوتی ہے اور قربانی کاجذبہ پورے عالم میں صرف مسلمانوں کے پاس ہے ، دنیا کے نقشے پر اسلامی تشخص کے ساتھ ابھرنے والے اس عظیم ملک کی بقاکی ضامن غیب اسے اللہ کی مدد اور وہ پاک فوج ہے جس کے ایک نعرہ مستانہ ’’نعرہ تکبیر اللہ اکبر‘‘ سے پورارن کانپ اٹھتاہے،پتھر کے پجاری قوم کی وہ حالت ہوتی ہے کہ ان کے دل پھٹنے لگتے ہیں ، میدان جنگ میں یہ نعرہ دشمنوںکے خلاف ایک مہلک اسلحہ سے کم طاقت نہیں رکھتاپاک فوج کے جواں مرد اپنے جذبہ حریت سے اپنے دشمنوںپرجھپٹنے کی وہ طاقت رکھتے ہیں جس کاذکرمرد قلند راپنے اس شعر میں کرچکے ہیں ’’جھپٹناپلٹناپلٹ کرجھپٹنا،لہوگرم رکھنے کاہے اک بہانہ‘‘ آج پوری دنیاکے آٹھ ممالک کے پاس نیوکلیر پاور ہے اور اس میں واحد اسلامی ریاست صرف پاکستان ہے دنیاکے نقشہ میں ایک چھوٹا سا ملک عالم اسلام کے لیے فخر کاباعث بن چکا ہے اور یہ سب ممکن ہواہے تو ہمارے سائنسدانوں اور پاک فوج کی شبانہ روز محنت سے آج پورا عالم ہماری نیوکلیئر میزائل ٹیکنالوجی کا معترف ہے، پاک فوج کے بری،بحری اور فضائی انجینئرز دن رات کی محنت سے وہ کام کررہے ہیں جس کی ایک دنیامعترف ہے یعنی ’’دشت تو دشت صحرا بھی نہ چھوڑے ہم نے ،بحر ظلمات میں دوڑادیے گھوڑے ہم نے‘‘اور یہ جذبہ قربانی سے ممکن ہوتاہے ، اس ملک خداداد پرصرف اللہ پاک کاکرم اور سرور کائنات سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفٰے ﷺ کی نظر عنایت کاکرشمہ ہے ، اس ملک کی بنیادوں میں اگر شہیدوں کا خون شامل ہے تو اس کی تعمیر نو میں اس عظیم ملک کے عظیم باشندوں، سائنسدانوں،انجینئرز،سیاستدانوں،قلم کاروں اور محافظوں کا لہو شامل ہے اس ملک کو بام عروج تک ہم سب نے مل کرپہنچایاہے اور انشاء اللہ اس کی رکھوالی بھی ہم سب مل کرکریں گے ، اس ملک کیلئے ہم سب ایک ہیں سب سیاسی جماعتیں اس ملک کی سیاسی جاعتیں ہیں تمام ادارے اس ملک کے ادارے ہیں تما م تاجر تنظیمیں اس ملک کی تاجر تنظیمیں ہیں ڈاکٹرز ،اساتذہ ، پروفیسرز ،انجینئرز ،وکلائ، ججز،صحافی،مزدور،دکاندار،کسان ،دہقان تمام اس ملک کیلئے کام کررہے ہیں تمام کاایک ہی نعرہ مستانہ ہے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ’’پاکستان پائندہ باد‘‘۔