امین پارک میں پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے
مکرمی! امین پارک راشد روڈ لاہور کے علاقہ میں پانی نہ آنے کے مسئلہ پر شدید پریشان ہیں۔ دن اور رات گئے کسی بھی وقت پانی میسر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو پانی سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے نہ ہی قریبی علاقوں میں سرکاری نلکے ہیں اور نہ ہی فلٹرز میں پانی دستیاب ہوتا ہے اور تو اور اب پانی کے بل بھی آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔ پینے کا پانی روز بروز اس مہنگائی کے دور میں بازار سے خریدنا ہر عام آدمی کی جیب اجازت نہیں دیتی برائے مہربانی پانی کے اس سنگین مسئلے کو حل کیا جائے۔ (سمیعہ تنویر ، لاہور کالج ویمن یونیورسٹی)