وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جلد رولز اینڈ ریگولیشن وضع کیے جائیں گے،وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے ہاؤس آف شریف پر اوس پڑ گئی ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی بی اے بھی کوڈ اف کنڈیکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے ہاؤس آف شریف پر اوس پڑ گئی ۔کراچی کے دورے پر آئی ہوئیں وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی حب کراچی کی ترقی میں وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے، مل جل کر ہی صوبے کو ترقی دی جا سکتی ہے،ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتِ حال، وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبے میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور آباد گاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جلد رولز اینڈ ریگولیشن وضع کیے جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کشمیر پر ثالثی کے بعد بھارت میں جو صف ماتم بچھا، میں میڈیا کی شکر گزار ہوں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024