شہری ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے جسے د نیا بھر کے کشمیریوں نے سراہا ہے۔آج پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ آج رات نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے اسے ایک مدبر کا دورہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر نے عظیم قوم قرار دیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں غلام سرور خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں دستبردار ہو جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کل25 جولائی کو یوم تشکر منائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38