قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے شعبے پر بجٹ کا تیس فیصد خرچ کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ایک جامع منصوبہ وضع کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔