زمبابوین آل رائونڈر سولومون مائر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)زمبابوین آل رائونڈر سولومون مائر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 29 سالہ مائر کو 2ٹیسٹ، 47ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔مائر نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کے بعد میں نے زمبابوے کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور میں نے اس بارے ساتھی کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل سٹاف کو بھی آگاہ کیا تھا تاہم اب میں باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے کھیل میں حکومتی مداخلت پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا تھا اسلئے توقع ہے کہ مائر کے بعد دیگر زمبابوین کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں گے۔