تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہا ئی ضروری ہے،عالم علی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے،ذہنی صلاحتوں کو اجاگر کر نے کیلئے کھیل اہم کردار ادا کرتاہے ،آج کانوجوان ہاکی،فٹ بال ،کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے منفی سرگرمیوںسے دوری اختیار کررہا ہے۔یہ بات سائبان سی سی بی کے چیئر مین اور ضلع کورنگی کے انفامیشن سیکرٹیری عالم علی نے کورنگی اسپورٹس کلب کے کھیلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے نوجوان نسل کو کھیل کیاچھی سہولیات فراہم کرے تاکہ نوجوان نسل کوبہترین موقع مل سکیں ،عالم علی نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہو تے ہیں لہذا نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے مکمل دوری اختیار کرکے معاشرے کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔