25 جولائی نیازی حکومت کیخلاف یوم نجات ثابت ہوگا: سلمان خان
کراچی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر محمد سلمان خان نے کہا ہے کہ25 جولائی نیازی حکومت کے خلاف یوم نجات کا دن ثابت ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن جمعرات کو ملک گیر سطح پر یوم سیاہ مناکر نااہل حکمرانوں کے خلاف دمادم مست قلندر کا اعلان کرے گی۔ سلمان خان نے کہا کہ کہ نااہل پی ٹی آئی کی حکومت کا دورہ امریکہ بیساکھیوں کا مرہون منت ہے متوالے محمد نواز شریف کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وہ سندھ مسلم لیگ ہائوس کارساز میں متحدہ اپوزیشن کے 25جولائی کے جلسہ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں کراچی کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کراچی کے صدور کو ہدایت کی کہ متحدہ اپوزیشن کے اس غیر معمولی جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا جائے اور اپنے ضلعوں میں فوری طور پر استقبالیہ کیمپ لگائیں جائیں۔ سلمان خان نے کہا کہ آج ملک کی معیشت مکمل تباہ ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھورہی کاروبار طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔ آخر میں یو سی33 کے چیئرمین و بلدیہ عظمیٰ میں ن لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر وقار تنولی‘ سابق ایم پی اے حاجی شفیع جاموٹ‘ مشرف ملک کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور مرحوم وقار تنولی کی پارٹی خدمات کے اعتراف میں مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے ان کے بھائی نثار احمد ت نولی کو لٹر دیا گیا۔
سلمان خان