کے ڈی اے ورک چارج ملا زمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا المیہ ہے: متحدہ رابطہ کمیٹی
کراچی(نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ 19ما ہ سے کے ڈی اے کے ورک چارج ملا زمین کو تنخو اہو ں سے محروم رکھنے کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے گہر ی تشویش کا اظہا ر کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4مختلف ڈویژن کے 600سے زائد ملا زمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔ واضع رہے کہ یہ ملا زمین 2009 سے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ ان ملازمین کو ایم آر نمبر اور میڈیکل بک بھی جا ری ہو چکی ہے۔ رمضان اور عید پر تنخواہو ں کی عدم ادائیگی کے با عث یہ ملا زمین مشکل صورتحا ل سے گزرے اور اپنے اہل و عیال کے ہمراہ عید کی خوشیاں بھی نہ منا سکے۔ جبکہ اب عید الضحی بھی نزدیک ہے اور ملا زمین بد ستور تنخواہو ں سے محروم ہیں۔
متحدہ رابطہ کمیٹی