امریکی صدر کی کشمیر پر ثالشی کی پیشکش بڑی سفارتی کامیابی ہے:حنیف طیب
کراچی(نیوزرپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،شبیراحمدقاضی،الحاج محمد رفیع، پیرزادہ غلام حسین چشتی،مولاناشاہدین اشرفی،عبدالقدیرشریف،محمدنفیس قادری نے مشترکہ بیان میں کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرثالثی کردارکی پیش کش خوش آئندہے،اسے تمام حلقوں میں سراہابھی جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن وامان قائم رکھنے کے خاطرجانی ومالی قربانیاں دی ہے اور ذمہ دارملک کی حیثیت سے اپناکرداراداکیاہے اورمتعددبار بھارت کو مسئلہ کشمیر اورپاک بھارت تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی پیش کش بھی کی ہے،لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کامظاہرہ کیا، دنیا کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔رہنماؤںنے کہاکہ بھارت سے کوئی خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت گیری کرکے بدترین انسانی حقو ق کی پامالیاںکررہاہے۔ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کرانے میں بھارت ہی کاہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں ۔مشرق پاکستان کوالگ کرانے کی سازشوں میں بھارت ہی کااہم کردار ہے ۔سرحدی کشیدگی پھیلانے اورسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بھارت کی ہی جانب سے ہورہی ہیں۔بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جوسلوک کیاجارہاہے ،کیا یہ تمام چیزیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردارتنظیموں اورطاقت ورممالک کو نظر نہیں آرہی ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو یہ جانناچاہیے کہ خطے کا امن خراب کرنے کاذمہ دارکون ہے؟بھارت کی جانب پاکستان کے خلاف ہرپروپیگنڈاجھوٹا اوردعویٰ عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہوچکاہے۔رہنماؤں نے کہاکہ اب عالمی طاقتیں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے معترف ہیں،جس کااظہاراب امریکی صدربھی کرچکے ہیں،انہوںنے افغانستان اور خطے میں امن کے لئے پاکستان قربانیو ںاورکردارکو بھی سراہاہے۔رہنماؤںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کو بگاڑنے میں اقوام متحدہ بھی ذمہ دارہے،اس نے بارباراپنی منظورکردہ قراردادوں پرعمل درآمدنہ کراکے غفلت کا مظاہرہ کیا۔لیکن ایسا ہی معاملہ مشرقی تیمورکے ساتھ تھا اقوام متحدہ نے وہاں فوراًعمل درآمدکرلیا،کشمیر میں اس قدرقتل وغارت گیری جاری ہے۔
حنیف طیب