یوم سیاہ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریںگے: فراز تنولی
کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے رہنما فراز تنولی‘ ناء صدر جاوید میر ایڈووکیٹ‘ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سابق صدر سلطان بہادر لائرز ونگ کے سابق صدر غلام مصطفی ایڈووکیٹ‘ قاضی زاہد‘ ماسٹر صدیق‘ ڈاکٹر سمین تنولی‘ اکبر سیٹھ نے کہا ہے کہ25 جولائی اپوزیشن کے یوم سیاہ میں عوام جوق در جوق شرکت کریں ملک سے مہنگائی‘ بے روزگاری‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوام کا ایک پلیٹ فارم پر پی آئی آئی کے خلاف اکھٹا ہونا ضروری ہے۔