عقیدہ ختم نبوت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے ‘ مولانا عزیز الرحمن جالندھری
کراچی ( نیوز رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، ختم نبوت کے منکرین کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے پر دنیا بھر کے مسلمان متفق ہیں، اپریل 1947ء میں پوری دنیا کے مسلمانوں کی عالمی تنظیم رابطہ عالم اسلامی نے متفقہ قرارداد پاس کر کے مرزائیوں کو غیرمسلم قرار دیا تھا، لہذا انہیں مسلمان کہنا مداخلت فی الدین ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی دلآزاری کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمان جالندھری، مرکزی راہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اکرم طوفانی اور مولانا قاضی احسان احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ، یورپ اور عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف مرزائیوں کے مذموم پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کی شناخت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی مسلمانوں کے دینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ان کی مذموم مہم کا حصہ بنیں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مشترکہ اثاثہ سمجھتی ہے اور ہم بغیر کسی مسلکی و سیاسی وابستگی کے تمام مسلمانوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کے لیے بیدار رکھنے کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔