امریکہ دنیا بھر کے گستاخوںکو پناہ دینا چاہتا ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستانی وزیر اعظم کے دورے سے ایک دن پہلے واشنگٹن میں ’’مذہبی آزادی سمٹ‘‘ کا انعقاد اور اس میں پاکستان سے کیا گیا مطالبہ ایک سنگین معاملہ ہے۔’’ مذہبی آزادی سمٹ ‘‘میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان سے توہین مذہب کے مجرم جنید حفیظ اوربلاگر ایف باداوی کی رہائی کا مطالبہ کر کے امریکی خطرناک عزائم کا راز فاش کر دیا ہے ۔امریکہ دنیا بھر کے گستاخوںکو اپنی چھتری میں پناہ دینا چاہتا ہے۔امریکہ کی طرف سے توہین رسالت اور توہین مذہب کے مجرموں کی پشت پناہی کا سلسلہ امت مسلمہ کیلئے شدید ناگوار ہے۔امریکی اور یورپی اقدامات سے تہذیبیں تصادم کے دھانے پر پہنچ چکی ہیں۔