قانون تحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت کاخاتمہ ہرگزقبول نہیں:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اقبال ٹاؤن کے زیراہتمام ختم نبوت کنونشن جامع مسجد مدنی نیشنل بینک کالونی لاہور میں ہوا ۔کنونشن میں مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولانا محمدغازی، مولانا غضنفرعزیز، مولانا عبدالشکور ، مولانا قاضی عبدالودود، قاری معاویہ محمود مکی، مولانا عبدالرحمن، مولانا مفتی عمریونس،مولانا عبدالمالک حیات، مولانا مستمرخان، قاری ساجد الرحمن، مولانا عبدالغفور ودیگر نے شرکت کی۔ختم نبوت کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا خاتمہ ہرگزقبول نہیں، قانون تحفظ ختم نبوت پارلیمنٹ کا متفقہ آئینی فیصلہ ہے اس کو ختم کرنے کا مطالبہ یا اس کے خلاف مذموم پروپیگنڈا ملکی سالمیت کیخلاف سازش اور آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔