ایڈمرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے

Jul 24, 2018 | 15:16

پ ر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے ۔ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق کمانڈر رائل نیوی آف عمان نے نیول چیف کا استقبال کیا۔رائل نیوی آف عمان کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی کمانڈر رائل نیوی آف عمان سے ملاقات اور دوران ملاقات بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال۔نیول چیف نے بحری قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔رائل نیوی آف عمان کے سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کا دورہ بھی کیا۔نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے ملاقات بھی کی۔نیول چیف نے سلطان قبوس نیول اکیڈمی کے مختلف تربیتی سیمولیٹرزاور سہولیات کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں