پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے  اپنے منفرد انداز سے عوام کے دل جیت لیے

Jul 24, 2018 | 11:48

ویب ڈیسک

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ایک اور عوامی انداز میں تصویر وائرل  ہو گئی۔ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے ایک اور مرتبہ اپنے منفرد انداز سے عوام کے دل جیت لیے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان کی عوام کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ انکی سادگی اور پاکستانی رنگ میں ڈھلی شخصیت انکی مقبولیت میں آئے دن اضافہ کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے انکی ایک اور تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔مارٹن کوبلر ان دنوں مارگلہ کی پہاڑوں کے سیر میں مصروف ہے اور پانی نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے ملیٹھی (مسواک) سے اپنے دانت صاف کیے، جسے انکے فالوورز نے بے حد پسند کیا اور انکی اس ادا کو سراہا۔

مزیدخبریں