26جولائی کا سورج ترقی کا سورج ہوگا:مصطفی کمال
کراچی (خصوصی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی والوں 25 تاریخ کو شہر کا چوکیدار بدلنا ہے ایسا چوکیدار لائینگے جو کردار والا ہوگا اس شہر کیلئے راتوں کو جاگ نے والا ہوگااختیار نہیں ہوا تو اختیار چھین لیں گے اوراختیار کردار سے ملے گا ہم ہیں کردار والے لوگ اور26 کی صبح جو سورج طلوع ہوگا وہ ترقی کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگاہم جو ترقی کا دیا جلائیں گے وہ 2023 تک جلتا رہے گاانہوںنے کہاکہ یہ جو جاگ مہاجر جاگ کررہے ہیں یہ اللہ کو ناراض کر رہے ہیں اور میں تم لوگوں کو آپس میں جوڑ رہے ہو اللہ اس سے راضی ہوتا ہے یہ تم سے جیت نہیں سکتے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر الیکشن ڈیوٹیز پر لگایا جارہا ہے میں تمام سرکاری افسران سے کہتا ہوں ان بدکاروں کیلئے بے ایمانی مت کرنا دھاندلی نہ کرنا ورنہ میں یہ معاملہ میں اللہ پر چھوڑتا ہوںتمہارے بچوں کی بھلائی کا راستہ بھی ہم سے ہی ہوکر گزرتا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوںنے ریلوے گراؤنڈ گلشن اقبال میں ریلی کے ا ختتام پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کے کامیابی دینے کے الگ الگ انداز ہیں وہ فتح مکہ دے کر بھی کامیابی دیتا ہے اور وہ کربلا کی قربانی میں بھی شہدا کو کامیابی دیتا ہے کیا یہ کامیابی نہیں ہے کہ آج اس شہر میں لوگوں کو گولیاں ماری نہیں جا رہی آج مصطفی کمال لیاری کی گلی گلی میں جاتا ہے اور وہاں کے لوگ گلے لگاتے ہیں پھول نچھاور کرتے ہیںکیا یہ کامیابی نہیں ہے کہ اس شہر سے ماؤں کے بچے لاپتہ نہیں ہورہے کیا یہ کامیابی نہیں ہے کہ آج شہداء قبرستان میں تالے لگا گئے آج جو لوگ الزام لگاتے ہیں کہ مصطفی کمال نے ڈرائیور کلیننگ مشین لگائی ہوئی ہے اور جب 22 اگست کو فاروق ستار رات بھر ٹھاکر کی ڈرائی کلین مشین میں دھل کر آجائے ہیں۔