ملک سے اندھیرے دور کرنا نوازشریف کا قصورہے، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہبازشریف نہیں: شہبازشریف

Jul 24, 2018 | 01:05

ویب ڈیسک

شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں انتخابی مہم کا آخری جلسہ۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازسلاخوں کے پیچھے ہیں،  نوازشریف کوپہلی رات جیل میں زمین پرسلایاگیا، ملک سے اندھیرے دور کرنا نوازشریف کا قصورہے،

جنوبی پنجاب میں نیب نے لوگوں پر دباؤڈالا،اللہ نے کامیاب کیا تو چین کی مدد سے بھاشا ڈیم بنائیں گے،

شہبازشریف نے کہا کہ تھانے میں ظلم، کچہری میں انصاف بکتاہے،اس نظام کیخلاف اعلان بغاوت کرتاہوں،  اس نظام کوختم کروں گا جو امیر کو امیر ، غریب کو غریب تر کرتا ہے۔ صدرن لیگ نے کہا کہ  بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہبازشریف نہیں ۔

مزیدخبریں