شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے:خالدجوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماءخالد جوئیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ چارسال میں ملک تمام شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے منازل تیزی سے طے کر رہا ہے لوشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیاہے دہشت گردی میں کمی آئی ہے پاور پلانٹس نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا ہے۔صحت، تعلیم، زراعت،صنعت وتجارت سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔