مکرمی! پاکستان کے عالمی تسلیم کردہ کرپٹ، غدار، ظالم، قاتل، جعلی ڈگری ہولڈر، ملک و قوم کے دشمن، غریب مار حکمرانوں! اقتدار کے بھوکے، دولت کے پجاری، جاگیردر، سرمایہ دار، ٹیکس اور زکوٰة خور، سیاست کے ٹھیکہ دار، پیشہ ور سیاستدانو! اگر تمہارا کوئی خدا ہے تو تمہیں اسی کا واسطہ! اگر تمہارے ماں باپ اور اولاد ہے تو ان کا واسطہ! اس ق ریب المرگ دھرتی ماں پاکستان اور غریب عوام کی جان بخشی کر دو! ورنہ یاد رکھو! غریب اور محب وطن عوام کے مجبوراً انتقام سے تم اپنے بھیانک انجام کو جلد پا لو گے! ابھی بھی وقت ہے اپنا قبلہ درست کر لو غریب عوام اور ان کے پاکستان کو زندہ رہنے دو۔
(اقبال ندیم سیال، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024