لندن(آن لائن) برطانوی وزیردفاع لیام فوکس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ مالی طور پرکسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے قابل نہیں رہا۔برطانوی اخبارکو انٹرویومیں وزیردفاع لیام فوکس نے انکشاف کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث برطانیہ دفاع کے قابل نہیں رہا۔ فوج کے سازوسامان اور تربیت کیلئے فنڈزموجود نہیں اور مستقبل میں کسی بھی بیرونی خطرہ سے نبرد آزما ہونے کے لئے مالی طور پرکوئی تیاری نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں جرمنی میں انیس سو پینتالیس سے تعینات برطانوی فوج کا انخلاءبھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی تعداد اور معیار میں کمی نہیں چاہتے لیکن معیشت بھی تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ برطانیہ معاشی بحران کا شکارہے اور شعبہ دفاع اس صورتحال سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
۔۔۔۔(انزی)
۔۔۔۔(انزی)