اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے مالی خسارے پر قابو پانے کےلئے لوگوں کو ریلوے میںسرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مختلف ممالک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کراچی سرکلرمنصوبے کےلئے جاپان نے 0.5 فیصد سود پر قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جدید سگنل نظام کےلئے بھی مختلف ممالک نے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کوخسارے سے نکالنے کےلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان ریلوے نے اپنے مارکیٹنگ کے شعبہ کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو ریلوے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاسکے۔ ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ اس لئے انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے بھی مختلف پہلوﺅں پرغور کیا جارہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو فوری طور پر مزید لوکوموٹو کی ضرورت ہے اور لوکوموٹوکی کمی کے باعث حال ہی میں 6 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چین سے 75 لوکوموٹو خریدنے کےلئے معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم ابھی یہ لوکوموٹو چین سے پاکستان پہنچنے کےلئے کم ازکم دو سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ دریں اثناءمختلف شہروں میں سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اسی طرح مختلف منصوبوں کےلئے مختلف اداروں اور ممالک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ جلد ریلوے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ادھر سارک ممالک نے بھارتی ریلوے کےلئے پاکستان سے راہداری کی درخواست کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024