متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کی تھی،
ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بات کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ کی ایف آئی آر اے این پی کے کارکنوں کے خلاف درج کرادی گئی ہے، واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، جبکہ شہر میں قیام امن کے لئے عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مقامی سطح پر بنائی جانے والی کور کمیٹیوں کے مثبت نتائج سامنے نہیں آرہے ۔