مقامی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے بالائی علاقے تل کلی میں مقامی قبائل اورشدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تیرہ شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ قبائل نے شدت پسندوں کی لاشیں فورسز کے حوالے کردی ہیں ۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں قمرآباد کے مقام پرشرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونیوالی مشینری تباہ ہوگئی ۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024