کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان کے نوجوان مشتاق احمد نے کوےت میں اپنی جان کو جوکھوں میں ڈال کر ایک انڈونیشیا کی لڑکی کو بنگالیوں کے چنگل سے چھڑا کر انڈونیشیا کے سفارت خانہ کوےت میں پہنچا دیا۔ مشتاق احمد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور عرصہ تین سال سے کوےت میں مقیم ہے اورمحنت مزدوری کرکے اپنا اورگھر والوں کا پیٹ پالتا ہے اس نے بتاےا کہ مجھے ایک کال وصول ہوئی جس میں ایک خاتون روروکر عربی میں کہہ رہی تھی کہ مجھے بچایا جائے لیکن میں اس کو جانتاہی تھا کچھ دن بعد اسی نمبر سے فون وصول ہوئی اس خاتون نے بتاےا کہ مجھے بنگالیوں نے اپنے قبضہ میں لیا ہوا خداکے لئے مجھے اس دلدل سے نکالو۔ میں اس سے ایڈریس لے وہاں گاہک بن کرگےا اور اسے میں نے اپنی بہن بنایا۔ مشتاق احمد نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اس گھر سے بڑی محنت اور کوشش کے بعد نکالا اور اسے ٹیکسی میں بٹھا کر اسے انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چھوڑ آیا۔ مشتاق احمد نے کہا میرے پاس اقامہ نہیں ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024