لاس اینجلس (نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ایک کامیڈی فلم میں کام کرنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔ فلم کا نام SHOE ADDICTS ANONYMOUS ہے جو کہ ایسی چار عورتوں کی کہانی ہے جو جوتوں کی دیوانی ہیں اور اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی اور اس میں ہیلی بیری کا کردار آن لائن شاپنگ کے ذریعے سینکڑوں جوتے خریدنے کے بعد اس عادت سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنیوالی ایک عورت کا ہے۔ فلم مکمل ہو جانے کے بعد ہیلی تھیٹر میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024