انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ رکھی جائے:  عثمان منیر بخاری

Jan 24, 2025

وہاڑی (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت‘سٹی رپورٹر)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مبذول رکھی جائے ڈینگی کا مکمل خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ترجیح ہے لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا بلا تعطل جاری رکھیں تمام افسران دفاتر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ چھتوں کو متواتر چیک کریں کاٹھ کباڑ کو فوری تلف کرایا جائے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں