اسلام آباد(خبرنگار)پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے کہا ہے کہ وہ اکادمی ادبیاتِ پاکستان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی مصنف حوزے لوئیش پشیوتو کے ناول کا اردو ترجمہ’’ویراں نظر‘‘کے عنوان سے شائع کیا ہے کسی بھی ملک کے اہل قلم نہ صرف صدیوں پر پھیلی انسانی یاداشت کے محافظ ہوتے ہیں بلکہ اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات کی تازہ مطبوعات کے اجرا ء کے سلسلے میں ’’قومی و بین الاقوامی ادب‘‘پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اکادمی ادبیات کی ڈی جی نجیبہ عارف نے افتتاحی خطاب کیا۔
پرتگالی مصنف کے ناول کا اردو ترجمہ کرنے پر اکادمی ادبیاتِ کا شکر گزار ہوں، مینوئل فریڈریکو
Jan 24, 2025