سینیٹ قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ،اسلام آباد میں پینے کاپانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

Jan 24, 2025

اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میںاسلام آباد میں پینے کاپانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے قومی ادارہ صحت نے رپورٹ پیش کی کہ آلودہ پانی پینے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کی صورتحال بہت ابتر ہے مختلف کاغذات میں تمام اداروں کا ڈیٹا کچھ کہتا ہے لیکن زمین حقائق دہلا دینے والے ہوتے ہیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ اسلام آباد میں پانی کے معیار کی سنگین صورتحال سے پردہ اٹھاتی ہے اسلام آباد میں 41%بور پانی 27%فلٹرڈ پانی اور 33%سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش پائے گئے این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی میں بور اور فلٹرڈ پانی کے 23غیر تسلی بخش نمونے رپورٹ ہوئے این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ترلائی میں تمام بور پانی کے نمونے غیر تسلی بخش تھے اسلام آباد میں 2024میں 158مشتبہ ٹائیفائیڈ بخار کے کیسز رپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 2024کے دوران ہیپاٹائٹس اے کے 18اور ہیپاٹائٹس ای کے 5تصدیق شدہ کیسزرپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 2024میں 3,970تصدیق شدہ ڈینگی بخار کے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک مستقل مسئلہ بن چکا ہے ہر تین ما ہ میں ٹیسٹنگ نہیں ہو گی تو ایسے ہی صورتحال خراب ہوتی رہی گی پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے بچوں میں 93فیصد ڈائیریا  کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اتنے بڑی تعداد میں ڈائیریا کے کیسز رپورٹ ہونا پریشان کن صورتحال ہے زیر زمین پانی کی سطح 1960کی دہائی میں 10میٹر تھی جو اب 60-120میٹر تک گر چکی ہے اسلام آباد کے 127ٹیوب ویل میں سے 22جبکہ 94فلٹریشن پلانٹس میں سے 39صحت کیلئے معیاری پانی پر پورا نہیں اترتے اسلام آباد میں 2024میں 299پانی کے نمونوں میں سے 35%غیر تسلی بخش تھے35%پانی کی فراہمی زیر زمین بورنگ سے ہو رہی ہے جو آلودہ ہے اسلام آباد میں 7%ٹیوب ویلز نائٹریٹس سے آلودہ ہیں16%فلٹریشن پلانٹس میں مائیکروبیل آلودگی پائی گئی کولائفورم بیکٹیریا اسلام آباد میں پانی کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے2024میں اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس Aاور Eکے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے پانی کے معیار کی نگرانی اور عوامی آگاہی پروگرامز کو فوری بہتر بنایا جائے آلودہ پانی ہیپاٹائٹس ڈائیریا اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہا ہے پانی کی لیکیج اور مرمت کی کمی کی وجہ سیسی ڈی اے کے فلٹریشن پلانٹس آپریشنل مسائل کا شکار ہیںماحولیاتی تبدیلی اور شہری ترقی اسلام آباد میں پانی کی کمی کو مزید بڑھا رہے ہیں غیر قانونی فضلہ پھینکنے اور پرانے سیوریج سسٹم کی وجہ سے اسلام آباد کے نالوں کی آلودگی بڑھ رہی ہے اسلام آباد کے پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے فوری انفراسٹرکچر کی تجدید ضروری ہے گرین اسلام آباد کے انشی ایٹو سے اسلام آباد میں پانی کی نکاسی اور معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے 

مزیدخبریں