محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل لنک  ڈاؤن ،امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

Jan 24, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر ) عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل لنک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پورٹل پر پنجاب بھر سے 12 ہزار کے قریب عارضی اساتذہ کو بھرتی کیلئے اپلائی کرنا ہے۔ آن لائن اپلائی کرنے کیلئے آخری تاریخ 24 جنوری مقرر کی گئی ہے مگر پورٹل لنک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امیدواروں کا کہنا ہے پورٹل کو درست کیا جائے یا اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ 

مزیدخبریں