گڈ گورننس کیلئے نظام احتساب بہتر بنارہے ہیں: بابر علائوالدین

Jan 24, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن چیف منسٹر زڈائریکٹوریٹ آف فیڈ بیک، ایلوایشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اپنی چھت اپناگھر، سولر پینلز کی فراہمی، لائیو سٹاک کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور دیگر فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہمت کارڈ جیسا مثالی پراجیکٹ متعارف کرایا ہے جبکہ اقلیتوں کی فلاح کیلئے مینارٹی کارڈ کی رجسٹریشن بھی جاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ وزیر آبادکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر سوہدرہ، یونین کونسل سوہدرہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بریگیڈئر (ر) بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گورننس کو بہتر بنانے کیلئے احتساب کے نظام کو بہتر بنارہے ہیںج۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ایم کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے، ڈاکٹرز و عملہ مریضوں کیساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں۔ چیئرپرسن چیف منسٹر زڈائریکٹوریت آف فیڈ بیک، ایلوایشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین نے یونین کونسل کی عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور یونین کونسل میں آنیوالے شہریوں سے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی افسران عوامی خدمت کواپناشعاربنائی اورعوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔

مزیدخبریں