لاہور(نیوز رپوٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ای ڈیفنس ڈویژن انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ای ساؤتھ سرکل انجینئر چوہدری محمد حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں درجنوں صارفین نے شرکت کی۔ صارفین نے ڈیٹکشن بل،خراب میٹر کی تبدیلی، نیو کنکشن، بل کی اقساط، تھری فیز کمرشل بند میٹر پر 25 پرسن ایوریج وصولی کی شکایت کی تاہم اوور بلنگ کی کوئی شکایت موصول نہ ہوئی۔ چوہدری محمد حسین نے معتدد صارفین کو موقع پر ریلیف دیا اور دیگر شکایت کنندہ کا متعلقہ افسران کو فوری ریلیف دینے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس ای ساؤتھ سرکل انجینئر چوہدری محمد حسین نے میڈیا سے کہا کھلی کچہری لگانے کا مقصد صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔
سید حماد حسن کی کھلی کچہری،صارفین کی شکایات کا ازالہ،بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری
Jan 24, 2025