
پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی دو ہزار اکیس کے آئی سی سی کرکٹر آف ایئرایوارڈ کے حقدارقرا رپائے۔ شاہین شاہ آفریدی سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی حاصل کر نے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے۔ اکیس سالہ فاسٹ بولرکم عمرترین کرکٹرآف ایئرقرار پائے۔ شاہین شاہ آفریدی نےدو ہزار اکیس میں چھتیس انٹرنیشنل میچوں میں اٹھہتر کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بہترین بولنگ میں اکیاون رنزکے عوض چھ وکٹیں شامل ہیں۔