7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، پولیو مہم 30 جنوری تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم میں سندھ کے 20 اضلاع کے 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے. کراچی میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 19اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے پشاور میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔
پشاورمیں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 34لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے پشاور کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش نے بتایا کہ 14ہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے 22ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہے۔ڈاکٹر شہزاد بنگش نے یہ بھی بتایا کہ 18ماہ سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو خوش آئند ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں اسٹیشن کمانڈر و صدر کینٹ بورڈ نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔راولپنڈی میں مجموعی طور پر پولیو مہم کے لئے
584 ٹمیں تشکیل دی گئی ہیں۔