Waqt News
Thursday | May 26, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کی حکومت کو مہلت
  • ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی
  • تحریک انصاف کے خلاف مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان
  • عمران خان اسلام آباد چوک پہنچ گئے
  • زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے :مشعال ملک

ملک بھر میں اداروں کو سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت

Jan 24, 2022 6:44 AM, January 24, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ملک بھر میں اداروں کو سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت

 مختلف واقعات کی صورت میں تخریب کاری کی ایک نئی لہر پاکستان میں حالات خراب کرنے کے درپے ہے تاہم ملک کے سکیورٹی ادارے اس سلسلے میں پوری طرح چاک و چوبند اور مستعد ہیں۔ لاہور کے مشہور اور مصروف ترین کاروباری علاقے انارکلی بازار میں چار روز پہلے ہونے والے دھماکے کے بعد انٹیلی جنس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کر کے ایک حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کی مدد سے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ اس سلسلے میں انٹیلی جنس ادارے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی معلومات مہیا کررہے ہیں تاکہ ان کی بنیاد پر وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں بھی ایک یکساں نظام وضع کیا جاسکے جس کے ذریعے آئندہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

عمران خان کی حکومت کو مہلت

اسی حوالے سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انارکلی لاہور میں دہشت گرد حملہ کے بعد اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سول آرمڈ فورسز، تمام سپیشل ایریاز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کردی ہے تاکہ ریاست دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جاسکیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ نے تحریری احکامات جاری کیے ہیں۔ وزارتِ داخلہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی تفتیش میں قدموں کی چاپ کے پیچھے پیچھے ہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے ہم نے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جوہر ٹائون کے بعد انارکلی میں دہشت گردی کے واقعہ کے ایک ملزم کے پیچھے ہیں۔ یہ نہیں کہوں گا کہ ہم دہشت گردی میں ملوث ملزموں تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ اگر میں کچھ کہوں گا تو انڈین میڈیا تلملا اٹھے گا اور میرے پیچھے پڑ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایک وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کا راستہ روکنے والی قوتیں ہیں۔

ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی

اس موقع پر شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) اور بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انیلسس ونگ (را) کو افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی ہے۔ را اور بعض چھوٹے موٹے گروپ اکا دکا واقعات سے پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں۔ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو ان سے لڑا جائے گا، تمام آئی جیز پولیس اور رینجرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بات چیت کر رہے تھے لیکن تحریک طالبان کی شرائط سخت ہیں جو ہمیں قابل قبول نہیں۔ آج افغانستان کا ماحول ہمارے خلاف نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اگرہمارے آئین کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈے تلے آنا چاہے تو آجائے۔ تحریک طالبان نے خود سیز فائر ختم کیا ہے۔

تحریک انصاف کے خلاف مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان

ادھر، انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے آدم نامی ایک اور سہولت کار کو زیر حراست مبینہ سہولت کاروں سمیر اور عمران کی نشان دہی پر ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بہانے ہاسٹل میں قیام پذیر تھے جبکہ پس پردہ ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) سے رابطے میں تھے۔ مزید تفتیش کے لیے تینوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی این اے ایک نیا عسکریت پسند گروہ ہے جو بلوچ ری پبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے دہشت گرد گروہوں نے مل کر تشکیل دیا ہے۔ دوسری طرف، انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انعامی بانڈز فروخت کرنے والے حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ میں نامعلوم افراد نے کاؤنٹر اور زمین پر گری سات لاکھ 25 ہزار روپے کے کرنسی لوٹ لی تھی۔

عمران خان اسلام آباد چوک پہنچ گئے

انارکلی دھماکے سے دو روز پہلے اسلام آباد میں بھی تخریب کاری کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ ملوث تھے۔ یہ صورتحال ملک بھر میں عوام کے لیے اضطراب کا باعث بنی ہوئی ہے۔ تخریب کاری کی اس نئی لہر کے لیے جو گروہ اور عناصر کردار ادا کررہے ہیں ان کے بارے میں تفصیلات تو متعلقہ اداروں کی طرف ہی سے سامنے لائی جائیں گی لیکن یہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ ایسے ممالک بھی ملوث ہیں جو پاکستان کو پُر امن اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔ بین الاقوامی برادری اور عالمی ادارے بھی اس بات سے واقف ہیں کہ خطے میں کون سا ملک اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے پورے خطے میں اس نوعیت کی کارروائیاں کرتا ہے اور تقریباً دو دہائیوں تک اس ملک نے کیسے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ یہ ایک افسوس ناک امر ہے کہ پاکستان کی طرف سے بارہا ناقابل تردید ثبوت مہیا کیے جانے کے باوجود اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی ادارے کی طرف سے بھارت کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ پاکستان اپنے حالات میں استحکام پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔ ایسی صورت میں بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کو آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ تمام ممالک کا مسئلہ ہے۔ آج اگر اس وجہ سے پاکستان متاثر ہورہا ہے تو کل اس آگ کی آنچ ان ممالک تک بھی پہنچ سکتی ہے جو اس وقت محفوظ و مامون ہیں، لہٰذا دہشت گردی کے عفریت کو ہمیں مل کر قابو کرنا ہوگا کیونکہ یہ پاکستانیوں کی ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔

زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے :مشعال ملک

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سیاست کابنیادی ہتھیار ریاستی قوت نہیں، دلیل

    May 25, 2022
  • الیکشن ترامیمی بل پر حکومت کا بڑا فیصلہ

    May 25, 2022 | 00:10
  • سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کی واپسی کے بارے اہم اعلان

    May 24, 2022 | 23:02
  • رانا ثنا اللہ کے نئے احکامات،لانگ مارچ کو روکنے کی طرف ایک ...

    May 24, 2022 | 20:31
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امارات گروپ: جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیٹا ٹرانسفارمیشن سافٹ ...

    May 26, 2022
  • قائم مقام گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر مرتضیٰ سیّد ،سینئر مینجمنٹ ...

    May 26, 2022
  • عمران خان کی حکومت کو مہلت

    May 26, 2022 | 08:03
  • نشتر روڈ پر ڈوکوؤں نے 5 میڈیکل سٹورز لوٹ لئے ، فائرنگ ، ...

    May 26, 2022
  • قوم کو انتخابات نہیں انقلاب کی ضرورت ہے ‘ پاکستان عوامی ...

    May 26, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کھیلو شان سے، فٹبال والے لاعلم یا لاتعلق اور احسن ...

    May 26, 2022
  •  ذرا سی اچھی خبر 

    May 26, 2022
  • زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا،سزا دو!!!

    May 26, 2022
  •  تحریک انصاف کا آزادی مارچ ارکان کے درمیان ...

    May 26, 2022
  • آزادی مارچ ارکان کے درمیان زیربحث رہا

    May 26, 2022
  • 1

    آزادی مارچ میں رکاوٹیں، جلسے کے لیے سپریم کورٹ کا حکم

  • 2

    حریت لیڈر یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا 

  • 3

    سیاسی استحکام کی متقاضی سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی رپورٹ

  • 4

    یٰسین ملک کے خلاف جعلی مقدمہ  عالمی ادارے فوری نوٹس لیں 

  • 5

    ملک کو خانہ جنگی سے بچانا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے

  • 1

    جمعرات ، 24 شوال 1443ھ‘ 26 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ،    23 شوال 1443ھ‘ 25  مئی 2022ء 

  • 3

    منگل ، 22 شوال 1443ھ‘ 24 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سیاست بمقابلہ صحافت

    May 26, 2022
  • جارج بش کا ’اعترافِ جرم‘ اور حاضرین کے بے رحم ...

    May 26, 2022
  • مخلوط حکومت مدت پوری کر پائے گی؟

    May 26, 2022
  • ملکی سلامتی کے ادارے ملک بچائیں

    May 26, 2022
  • بلوچستان کیلئے خادم ِ پاکستان کاترقیاتی پیکیج

    May 26, 2022
  • بیمار پرسی کا اجر عظیم 

    May 26, 2022
  • مکتوب نگاری اردو ادب کی اہم صنف

    May 26, 2022
  •     خونیں مارچ کو روکنے کا دانشمندانہ فیصلہ 

    May 26, 2022
  • لمبی اننگز کا کھلاڑی

    May 26, 2022
  •  گیانواپی مسجد : بھارتی حکومت کی تنگ نظری

    May 26, 2022
  • 1

     علم دوستی :پرائیویٹ پوسٹ گریجویٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے

  • 2

      یاد رفتگاں …شیخ الاسلام علامہ حکیم حمید حیات خان 

  • 3

    آرزو

  • 4

    شہدائے پولیس کے نام

  • 5

    یادرفتگاں … لاوہ کے الحاج ملک نور خان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    بیٹیوں کی تربیت کا صلہ

  • 2

    یتیموں کی کفالت اور تربیت

  • 3

    یتیم سے شفقت

  • 1

    انتقام اور قانون

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    میرا ایمان

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group