کسی سیاح کی مری آنے پر کوئی پابندی نہیں، صداقت عباسی، لطاسب ستی

مری(نامہ نگار خصوصی)ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر ر لطاسب ستی نے مری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاح کی مری آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ ہم تمام سیاحوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں اب مری کے حالات مکمل نارمل ہیں تمام راستے کھلے ہیں کسی کوبھی مری آنے سے ہرگز نہیں روکیں گے۔ ہم سیاحوں کی آمدکے اوقات میں بھی اضافہ کرینگے۔ سانحہ مری ایک المناک حادثہ تھا جس پر دلی افسوس کرتے ہیں،مری کاکاروبارسیاحت اورسیاحوں کے ساتھ ہے، تمام انتظامیہ مری آنے والے سیاحوں کو بھر پورطریقے سے خوش امدید کہیں گے۔ اس لئے مری آنے والے سیاح بلا خوف و خطر مری میں برفباری کے مناظر سے لطف ندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کریں ان کو ہم ہر طرح سے مکمل تحفظ فراہم کریں گے ۔انہوں نے سیاحوں سے کسی بھی موقع پر آمد کے دوران کسی بھی اارے کی بدتمیزی اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مزمت کی ہے ۔