صدارتی نظام کی باز گشت اپویشن کی طرف سے عوام کو ورغلانے کی شازش : غلام سرور

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعٖظم اور سپیکرقومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کر نے کی خواہش اورکاوش کرنے والے ماضی میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عد م اعتمادکی ناکامی کوبھی ذہن میںرکھیں،اپوزیشن کی ملک میں قبل ازوقت انتخابات اورحکومت گرانے کی خواہشات کبھی پوری نہیںہوسکتیں،لانگ مارچ اورشارٹ مارچ کے اعلانات بھی اپوزیشن کے بے مقصدنعرے ہیں،اپوزیشن جماعتیںباہمی انتشار کاشکارہیں،اورحکومت کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کی یہی کمزوری ہمیشہ مددگاررہی ہے،اگراپوزیشن میںواقعی دم خم موجودہے،تووہ نعرے نہ لگائے،بلکہ میدان میںآ ئے ،او روزیراعظم وسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی عملی جرائت کر ے،1973کے منظورشدہ آئین کی روسے ملک میںپارلیمانی نظام حکومت ہی رائج رہے گا،ملک میںصدارتی نظام کی بازگشت بھی اپوزیشن کی طرف سے عوام کوورغلا نے کی ایک سازش کے سواکچھ نہیں، نہ وزیراعظم کہیںجارہے ہیں،اورنہ قبل ازوقت انتخابات کی کوئی گنجائش موجودہے ،موجودہ حکومت اپناعرصہ اقتدارپوراکریگی،البتہ اپوزیشن کاکوئی شو ق ہے تووہ پنجاب میںماہ مئی میںہونیوالے بلد یا تی انتخابات میںحصہ لینے کی تیاریاںکر ے،ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرغلام سرورخان نے خانپو رہزارہ روڈپرعلاقہ کی کاروباری شخصیت راجہ ربنوا ز کی طرف سے گوجرخان کی معروف شخصیت چو ہدری ریاض کے اعزازمیں منعقدہ دعوت ظہرانہ کی تقریب میںشرکت کے موقع پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرراجہ طارق،راجہ رمیض،ملک ناصر خلیل،ایم پی اے ٹیکسلاعمار صد یق خان،ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادر ،حاجی فردوس خان آف پنجابی پختون اتحاد،بھی مو جودتھے،غلام سرورخان نے کہاکہ ہم نے تعمیروترقی کی سیاست کوفروغ دے کراپوزیشن کے غبارے سے ہوانکال کررکھ دی ہے،اپوزیشن کے پاس من گھڑت افواہیںپھیلانے کے سواکچھ نہیں،ماضی میںبھی اپوزیشن کوشکست ہوتی رہی ہے،اورآئندہ بھی اپوزیشن کے ہاتھ ناکامیوںکے سواکچھ نہیں آ ئے گا،وفاقی وزیرغلام سرورخان نے ٹھٹھہ خلیل کی معروف شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھو ک نادرکوخصوصی طورپرمخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے علاقہ بھلوٹ موڑتاڈھوک نادرالگ روڈ کی منظوری کروادی گئی ہے،اورجنوری کے آخری ہفتہ میںڈھوک نادرکے مقام پرمتذکرہ بڑے منصو بہ روڈکی تعمیرکے کام کی افتتاحی تقریب کاانعقادعمل میںلایاجائے گا،جس کی تمام ترنگرانی اوردیکھ بھال آپ کوکرناہوگی،ٹھیکیدارحاجی سلیم نے وفاقی وزیر غلام سرورخان کی طرف سے بھلوٹ موڑتاڈھوک نادرروڈکی تعمیرکی منظوری اورموقع پرجلدکام شروع کرانے کے اعلان اورخوشخبری پران کاشکریہ اداکیا۔