سابق ماہر تعلیم و پرنسپل ملک منہاج الدین احمدپہلی برسی پر دعائیہ تقریب
سنجوال کینٹ (نامہ نگار) معروف سابق ماہر تعلیم و پرنسپل ملک منہاج الدین احمد مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم ملک منہاج الدین احمد مرحوم کے شاگردوں اور ان کے عزیز و اقارب نے کیا تھا دعائیہ تقریبات میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس سلسلے میں برسی کی مرکزی تقریب نصیر منزل اٹک شہر میں منعقد ہوء تقریب کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد فاروق الاسلام مجددی نے کی تقریب میں سابق امیدوارپنجاب اسمبلی بریگیڈئر ر(ر)سردار عاصم نواز خان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار امجد علی خان، ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)سلیم شہزاد، ما جھیا گروپ کے سربراہ سردار ممتاز حسین ماجھیا، چوہدری احمر خورشید، معروف ماہر تعلیم و سابق پرنسپل شیخ آصف محمود صدیقی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے موجودہ سابق افسران سیاسی دینی وسماجی شخصیات اوران کے شاگردوں استاتذہ کرام اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اس موقع پر معروف عالم دین علامہ رفاقت علی حقانی نے ملک منہاج الدین احمد کی تعلیمی خدمات کا سراہتے ہوئے انہیں محکمہ تعلیم کا سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم ملک منہاج الدین احمد کی ایجوکیشن یونیورسٹی اٹک کے قیام کی کوششوں کو جھٹلا یا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ ملک منہاج الدین احمد کا کردار ان کی عظمت کی پہچان اور نشانی ہے دعائیہ تقریب میں پیر سید فاروق الاسلام مجددی اور علامہ رفاقت حقانی نے اختتامی دعا کرائی اس موقع پر مرحوم ملک منہاج الدین احمد کے بھائیوں ڈاکٹر ملک ظہیر الدین محمود ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی اور دیگر عزیزوں ڈاکٹر وجاہت ظہیر ملک اور ملک عبداللہ اعوان نے تمام احبابِ کا استقبال کیا ۔