حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس
ملتان(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی۔انہوںنے حال ہی میں دیے گئے ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انہوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔