شہری دوران سفر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں ، ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے گزشتہ رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد فرحت عباس کاظمی، ایس پی سٹی محمد عمر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف ہالٹنگ پوائنٹس پر افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی ڈیوٹی کے بارے میں معلومات لیں اور انہیں ڈیوٹی کے بارے میں بریف بھی کیا انہوں نے خود شہریوں کو روک کر ان سے گفتگو کی اور کہا کہ شہری دوران سفر اپنے ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں و کورونا وبا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی ایس ایس پی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد اور دیگر افسران نے خود شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔