حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے:پیر عدنان اولیا
گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)قنطار الاولیا فانڈیشن پاکستان کے صوبائی صدر روحانی شخصیت پیر محمد عدنان اولیا نے کہا ھے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پرا ہو کر عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے ریاست مدینہ قائم کرنے کی دعویدار حکومت برھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کے بنیادی معاشی مسائل دور کرکے ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ انتہائی ظلم ہے جو کہ قابل مذمت ہے بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے ذریعے غریب عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا کوئی احساس تک نہیں تیز رفتار میٹروں لگا کر غریب عوام کو دونوں ہاتہوں سے لوٹ رہے ہیں غریب آدمی سسک سسک کر مر رہا ہے حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی الفور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ واپس لے۔