کامونکے:تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کامونکے(نامہ نگار)تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ محلہ بلال پارک کا ملک محمد سلمان موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ اٹاوہ کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے بے قابو ہوکر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں ملک سلمان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔