گوجرانوالہ: چیئرمین ائیر سیال کی طرف سے تنظیم مغلیہ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تنظیم مغلیہ پاکستان گوجرانوالہ کے وفد کے اعزاز میں ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کی طرف سے ظہرانہ کا اہتمام گذشتہ روز تنظیم مغلیہ کے وفد نے قائد برادری عبدالرف مغل ایم پی اے اور صدر تنظیم مغلیہ آفتاب سہیل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ائیر سیال سیالکوٹ کے دفتر کا دورہ کیا ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی مغل اور سابق چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نعیم اختر مغل نے خصوصی دعوت پر آنے والے مہمانوں کا دفتر ایئر سیال میں استقبال کیاوفد میں حاجی محمد اقبال، محمد سعید چغتائی،پروفیسر جاوید صدیقی سینئر نائب صدر، مرزا اشتیاق احمد نائب صدر، احسان الہی مغل جنرل سیکرٹری، میاں عبدالوحید، طارق خلیل، امجد نوید چوہدری، عتیق الرحمان کھوکھر، سلطان چغتائی اور دیگر شامل تھے اس موقع پر تنظیم مغلیہ کی طرف سے فضل جیلانی مغل کو ائیر سیال کے کامیاب آغاز پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔